English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گجرات میں ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کے دو ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں ایک بڑی کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ضیاء الرحمٰن اور اعجاز احمد شامل ہیں، جو جعلی پاسپورٹس، ویزوں اور دیگر دستاویزات تیار کرتے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے پاکستان کے علاوہ 31 غیر ملکی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں، جن میں یورپ، امریکا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے جعلی ویزا اسٹیکرز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، یونان، برازیل، پرتگال، ترکیہ، لیبیا اور دبئی کے جعلی ویزے اور دیگر جعلی دستاویزات بھی ملزمان سے برآمد ہوئے ہیں۔

انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کے ان ملزمان کے قبضے سے امیگریشن کی جعلی مہریں اور ویزا اسٹیکر بنانے والی مشینیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کر کے انہیں دوسرے ممالک بھیجنے کا کاروبار کرتے تھے، جس سے نہ صرف ملک کی بدنامی ہو رہی تھی بلکہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا بھی عمل جاری تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے