English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دیہی خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اربوں کے پیکیج کا اعلان

لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجرا کرتے ہوئے دیہی خواتین کے لیے 2 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی نے پنجاب کی دھی رانیوں کے لیے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیئے، معاشی خود مختاری کے لیے 12اضلاع کی 11 ہزار دیہی خواتین کے لیے 2 ارب کا ریکارڈ پیکیج دے دیا۔

دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کے لیے گائے، بھینسیں مفت ملیں گی۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں دیہی خواتین کے لیے لائیواسٹاک منصوبہ  جاری کر دیا گیا۔ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ ، راجن پور اورکوٹ ادو کے دیہات میں خواتین کو پالنے کے لیے مفت گائے، بھینسیں ملیں گی۔

سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ سے 80 ہزار مویشی پال فارمر،27 ہزارفی جانور بلاسود قرض لے سکیں گے۔لائیو اسٹاک فارمر 4 ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے۔ مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کے لیے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ابیلٹی سسٹم کا نفاذ بھی کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے، خوشحالی ہردھی رانی کا حق ہے، پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمر کا بھرپور ساتھ دیں گے، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے سے ایکسپورٹ بھی بڑھیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے