ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کو مفت گائے،بھینس دینے کا اعلان

لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں مطلقہ اور بیواؤں کو گائیں اور بھینسیں دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کی11ہزار نادار دیہی خواتین کے لیے 2 ارب کے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مطلقہ اور بیواؤں کو گزر اوقات کے لیے گائیں اور بھینسیں دی جائیں گے۔ منصوبے کے تحت ڈیرہ غازی، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں دیہی خواتین کو بھینس اور گائیں مفت ملیں گی۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کی دیہی خواتین کو بھی گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔نادار دیہی خواتین گائے اور بھینسیں پال کر اور دودھ بیچ کر باعزت روزگار کما سکیں گی۔ لائیو اسٹاک پروجیکٹ سے اچھی نسل کی گائے، بھینسیں پال کر دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔ 12 اضلاع کی دیہی خواتین لائیو اسٹاک پروجیکٹ کے لیے
اپلائی کر سکتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی دیہی خواتین کی مالی خودمختاری ترجیحات میں شامل ہے، ان خواتین کو لائیو اسٹاک پروجیکٹ سے روزگار کے مواقع ملیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں