ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد، کونسلر طاہر اُسامہ، عبدالحمید شیخ، حماد علی، بہادر رائو طارق، ڈپٹی قیم جماعت اسلامی سندھ سہیل شارق اور سینئر صحافی سلیم کے کے نے جماعت اسلامی حیدرآباد کے بزرگ رکن علیم الدین شیخ کے انتقال پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے علیم الدین شیخ نے اپنی پوری زندگی تحریک کے کاموں کے لیے وقف کی ہوئی تھی، انہوں نے سید مودودیؒ کے اس قول پر کہ قرآن وسنت کی دعوت لے کر اُٹھو اور پوری دنیا پر چھا جائو، پر عمل کرتے ہوئے گزاری۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کی دین کے لیے کی گئی جدوجہد قبول اور آخرت کی تمام منزل آسان فرمائے۔
