English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت اور وزراء روزانہ جھوٹے بیانات دے رہے ہیں ، خالد قادری

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ائر پورٹ آپریشنل ہونے سے پاکستان کی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، جیسے پاکستان کی معیشت ، غریب اور مڈل کلاس طبقہ کی حالت ابتر ہے لیکن حکومت اور اس کے وزراء روزانہ کی بنیاد پر جھوٹے بیانات دے رہے ہیں کہ ملک ترقی کررہا ہے، ان کی بات تھوڑی دیر کے لیے درست مان لی جائے تو پھرپیٹرول سستا کیوں نہیں ہورہا؟ گھی، چاول، دال اور روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں ہو رہی؟ بجلی اور گیس کی قیمتوں سمیت ٹیکسز میں ہوشربا اضافہ کیوں کیا جا رہا ہے؟ یا صرف خوشحالی اس لیے دکھائی جا رہی تھی کہ وزرا ء ،ایم این اے ،ایم پی اے ، سینیٹرز اور پارلیمانی سیکرٹریوں کی تنخواہوں اور مراعات میں کئی سوگنا اضافہ کرکے انہیں نوازا جائے، عوام کے حقوق کا درد کا رونا رونے والی کسی سیاسی جماعت کے منتخب نمائندوں نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، غریب عوام پریشان ہے، اضافہ نہ کریں بلکہ سب نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔ محمد خالد قادری نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر برائے سمندرپار اور اوورسیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دبئی حکومت سے رابطہ کرکے پاکستان کیلیے دبئی وزٹ ویزہ کھلوائیں، عوام اپنی نوکری اور اپنے خاندان کے لوگوں سے ملنے کیلیے پریشان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے