English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مدارس دین اسلام کے قلعے ومنبر ومحراب ہیں ،اسداللہ بھٹو

القمر

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے رہنما ، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ دینی مدارس دین اسلام کے قلعے اور منبر و محراب کے ذریعے امت کی اصلاح کے محافظ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلعلوم تفہیم القرآن سکھر میں حفاظ کی دستار بندی و تقریب تکمیل القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حفاظ کی دستار بندی کے موقع پر نائب قیم صوبہ مہتمم دارلعلوم مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ ،مولانا بشیر احمد لاشاری، نائب امیر مولانا محمد صالح لاشاری، مولانا عبدالعزیز تنیو، مولانا عبدالکریم مہر، مامون الرشید ،مولانا عبدالعزیز تفہیمی، مولانا عبدالکریم تفہیمی، مولانا فضل الرحمن تفہیمی، مولانا روشن علی تفہیمی اور مولانا سلیم جان تفہیمی سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔اسداللہ بھٹو نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے حفاظت قرآن کیلئے چھوٹے چھوٹے بچوں بڑوں کے سینے میں قرآن محفوظ کر دیا، قرآن رہنمائی کا کلام ہے پورا ضابطہ حیات اور عمل کی کتاب ہے۔انہوں نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ اپنے بچوں کو دینی مدارس میں داخل کرائیں تاکہ ان کی دین ودنیا سنور جائے۔اسداللہ بھٹو نے کہا کہ امت مسلمہ مشکلات و پریشانیوں کا شکار ہے، غزہ فلسطین اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے پورا عالم اسلام خاموشی سے تماشا دیکھ رہا ہے صرف اظہارِ مذمت اور قراردادوں سے کام چلایا جارہا ہے۔تقریب میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے