English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی فوج کا سال کی ابتدا پر ڈرون حملہ،2یوکرینی ہلاک

کیف پر روسی فوج کے ڈرون حملے کے بعد عمارت میں آگ لگی ہوئی ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے نئے سال کے پہلے روز یوکرین پر ڈرون حملے کیے جن میں دارالحکومت سمیت کئی شہرمتاثر ہوئے۔یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے رات بھر میں 111 ڈرون حملے کیے۔ کیف میں گرائے گئے ایک ڈرون کا ملبہ رہائشی عمارتوں پر گرا، جس سے کئی جگہوں پر آگ لگ گئی۔ کیف کے میئر نے بتایا کہ حملے میں 2افراد ہلاک اور 7زخمی ہوئے ۔ ڈرون حملوں سے مرکزی کیف میں نقصان ہوا، جہاں ایوان صدر سمیت اہم سرکاری دفاتر واقع ہیں۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومت اور روس کے سب سے بڑے بنک سبیربینک کو حکم دیا ہے کہ چین کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے شعبیمیں تعاون میں اضافہ کیا جائے۔صدر کی طرف سے جاری کردہ یہ ہدایت کریملن کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔ یہ ہدایت روس کے اعلان کے 3ہفتے بعد بعد سامنے آئی ہے جو برکس کے رکن ممالک کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے میدان میں تعاون کے حوالے سے کیا گیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے ساتھ تحقیقی و تکنیکی شعبے کی ترقی میں تعاون کو مزید بڑھانے کا مطلب یہ ہے کہ صدر پیوٹن اس اعلامیے کو عملی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے امریکا اور مغربی ملکوں کی طرف سے روس کے خلاف پابندیوں کا مقصد روس کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی و ایجادات سے روکنا ہے۔تاہم روس نے اس سلسلے میں ‘ برکس ممالک کے ساتھ مل کر ان پابندیوں کا توڑ کرنے کی کوشش کی ہے۔ یورپی و امریکی پابندیوں کی وجہ سے مائیکرو چپس بنانے والے بڑے اداروں نے روس کے لیے برآمدات روک دی ہیں۔روس کے سیبر بنک کے سربراہ نے 2023 ء میں تسلیم کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے