محراب پور (جسارت نیوز) پولیس کارروائی میں قمار باز، منشیات فروش گرفتار، ابڑاں پولیس نے کارروائی میں شاہد انڑ، اسد اللہ، سہیل انڑ، مجیب انڑ، سہیل پنہور اور ثابت سولنگی نامی قمار باز کو گرفتار کرکے جوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، کنڈیارو، مورو اور بھریا سٹی پولیس نے مختلف کارروائی میں وسیم سولنگی کو 1320 گرام گٹکا، معین اجن کو 1200 گرام گٹکا، فدا کلہوڑو کو 900 گرام گٹکا، آصف کلیری کو 660 گرام گٹکا، شیراز سولنگی کو 660 گرام گٹکا، تسلیم کلہوڑو کو 660 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے ہیں، کنڈیارو پولیس نے ایک اشتہاری ظاہر ملاح کو گرفتار کیا ہے۔
