English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی نا اہلی پر احتجاج ،علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

القمر

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید اور واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے دوران سماعت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے
کی کارروائی کاآغاز کر دیا گیا۔دوران سماعت فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی اور درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے