English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جارحیت پسند بھارتی فوج نے اپنے ہی 12 شہریوں کو بھون ڈالا

القمر

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹرآیپریشن کی آڑ میں 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بے جا پور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن مائو ازم کے حامی باغی جنگجوئوں کے خلاف کیا گیا، جس میں 12 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔تاحال بھارتی فوج مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کسی قسم کا ممنوع سامان برآمد کرنے کے دعوے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔چند ماہ قبل ایسے ہی ایک ملٹری آپریشن میں بھی بھارتی فوج کی فائرنگ میں خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے تھے جبکہ26 جنگجوئوں کے ہتھیار پھینک کر گرفتاری دینے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں ریاستوں چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، پنجاب، میزو رام اور منی پور سمیت متعدد ریاستوں میں بھارت سے علیحدگی کی تحریکیں روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے