English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے جاری، جنین،تلکرم میں تباہی 21 فلسطینی شہید 60 سے زائد گرفتار

اسرائیلی بربریت جاری، جنین اور تلکرم میں شدید فضائی اور زمینی حملے کیے جن میں 21 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اور 60 سے زائد کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کی تباہ حال علاقوں میں واپسی جاری ہے، 5لاکھ سے زائد فلسطینی تباہ شدہ شمالی غزہ میں لوٹ آئے، غزہ میں 15 ماہ بعد پہلی بار گھریلو گیس کی فراہمی بحال ہوگئی، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظلم و بربریت جاری رہی۔

24گھنٹے میں غزہ کے ہسپتالوں میں63لاشیں لائی گئیں،59 لاشیں تباہ عمارتوں، میدانوں اور سڑکوں سے اٹھائی گئی تھیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد47ہزار417 تک پہنچ گئی۔ اسرائیلی وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سے ملاقات ہوئی، اسٹیووٹ کوف اور نیتن یاہو نے مستقبل کے لائحہ عمل پرغورکیا، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ نے غزہ کا دورہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے