English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام: کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق، 15 خواتین زخمی

شام میں کار بم دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام کے شہر منبج کے قریب ایک شاہراہ پر ٹرک میں درجنوں کسانوں کو کھیتوں میں کام مکمل کرنے کے بعد گاؤں منتقل کیا جا رہا تھا کہ اسی دوران ایک کار بم دھماکا ہوا۔ اس دھماکے میں 14 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 15 خواتین زخمی ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی سڑک کنارے کھڑی تھی، گاڑی نے ٹرک کا پیچھا کیا اور نزدیک پہنچ کر دھماکا ہوگیا، دھماکے میں ٹرک اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں اور علاقے میں 3 روز میں ہونے والا یہ دوسرا کار بم دھماکا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کسی گروپ نے ابھی تک کار بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے