English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہندو انتہا پسند ایک بار پھر عالمگیر کے مقبرے کے پیچھے پڑگئے

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو ایک بار پھر مغل شہنشاہ ارنگ زیب عالمگیر کا مقبرہ مسمار کرنے پر تُل گئے ہیں۔ ساتویں مغل شہنشاہ سے انتہا پسند ہندوؤں کو خدا واسطے کا بیر ہے۔ اِس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ عالمگیر کی عمر کا بڑا حصہ مراٹھوں سے جنگیں کرتے گزرا۔ چھترپتی شیواجی کی زندگی بھی مغلوں سے معرکہ آرائی میں کٹی۔

بھارت میں محی الدین اورنگ زیب عالمگیر سے نفرت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ درسی کتب میں بھی اُسے ہمیشہ ایک ہندو دشمن اور بھارت دشمن شہنشاہ کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ کروڑوں ہندو بچوں کے ذہنوں میں یہ پروپیگنڈا ٹھونسا گیا ہے کہ اورنگ زیب عالمگیر انتہائی ظالم حکمران تھا اور ہندوؤں کا کٹر دشمن تھا۔ اور یہ کہ اُس نے بیسیوں مندر گراکر وہاں مسجدیں تعمیر کروائیں اور موقع ملنے پر ہندوؤں کا قتلِ عام کرتا رہا۔

مہاراشٹر کے وزیرِاعلیٰ دیویندر فڈنویس نے بھی عالمگیر کے مقبرے کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں کھل کر حصہ لیا ہے جس کے نتیجے میں ہندو انتہا پسندوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔ اورنگ زیب عالمگیر کا مقبرہ مہاراشٹرہ کے چھوٹے سے شہر خلد آباد میں ہے جو احمد نگر کے نزدیک واقع ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ ہندو انتہا پسند اپنے ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے عالمگیر کے مقبرے کو مسمار کرنے کے فراق میں ہیں تاکہ خود کو ہندو دھرم کے نجات دہندہ کے روپ میں پیش کرسکیں۔ ناگپور اور دیگر شہروں میں ہنگامہ آرائی شروع کردی گئی ہے۔ بھارت میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی چھاوا میں عالمگیر کو ایک ظالم اور منفی کردار کے حامل شہنشاہ کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ اس فلم نے لوگوں کے جذبات بھڑکادیے اور اب وہ توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ ساتھ عالمگیر کا مقبرہ مسمار کرنے پر بھی تُلے ہوئے ہیں۔

مرکز کی حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی، جو مسلمانوں کے خون کی پیاسی رہی ہے، اس پورے ڈرامے کو دیکھ کر خاموش ہے جیسے کچھ ہو ہی نہیں رہا۔ کئی شہروں میں صورتِ حال انتہائی کشیدہ ہے۔ مسلم اقلیت والے علاقوں میں خوف کی فضا موجود ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے