English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی کی قیمت اور حکومت کے وزرا کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں: بیرسٹر سیف

القمر

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت اور حکومت کے وزرا کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں۔

اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ ہے کہ حکمران اور چینی کے کارخانوں کے مالکان ایک ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خام چینی درآمد کرنے کا شہباز شریف حکومت کا فیصلہ حکمران چینی مافیا کو ایک اور ناجائز فائدہ پہچانے کی مجرمانہ کوشش ہے ،شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور عوام کی عید پھیکی کر دی ہے۔ 

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکولیشن سمری کے ذریعے وزراء کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ 20 مارچ کو وفاقی کابینہ کی طرف سے رضاکارانہ کام کرنے کا اعلان محض ایک سیاسی ڈرامہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے مارے عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے، لیکن بدقسمتی سے وہ خود مہنگائی کو فروغ دینے والے فیصلے کر رہی ہے۔

ڈاکٹر محمد علی سیف نے سینیٹر عرفان صدیقی سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف سے کہیں کہ تنخواہیں بڑھانے کے بجائے چینی کی قیمتیں کم کرائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے