English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط الائنس بننے جا رہا ہے، عید کے بعد بڑی پیش رفت ہوگی: فیصل جاوید

القمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ایک مضبوط سیاسی اتحاد تشکیل پانے جا رہا ہے، جو آئین کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے میدان میں اترے گا۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ عید کے بعد بڑی سیاسی خبریں متوقع ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

اپنی ذاتی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود انہیں عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانے سے روکا گیا، جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی جماعت جمہوریت، آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہوگی، عوام کی حمایت اسی کے ساتھ ہوگی۔

انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزراء بیرون ملک دوروں میں مصروف ہیں جبکہ عوام شدید مہنگائی اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ فیصل جاوید نے کابینہ کے فیصلے پر بھی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عام شہری معاشی بحران میں مبتلا ہیں اور دوسری جانب وفاقی وزراء اپنی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں، جو سراسر ناانصافی ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ جب ٹیم روانہ ہو رہی تھی تو کھلاڑی واپسی کے ٹکٹ کے بارے میں سوچ رہے تھے، جبکہ عمران خان فائنل کے لیے بہترین کھلاڑیوں کے انتخاب میں مصروف تھے، یہی قائدانہ صلاحیت تھی جس نے پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے