English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے بلاول کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی

القمر

اسلام آباد: حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کی ثالثی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کی ذمہ داری بھی انہیں سونپ دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بلاول زرداری پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت پر قائل کر لیتے ہیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ بلاول خود حکومت کا حصہ ہیں، اگر وہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیتے ہیں تو یہ حکومت کی ہی کامیابی ہوگی،پیکا قانون کی ضرورت موجود ہے تاہم اس کے غلط استعمال کی شکایات جائز ہیں اور اس پر بیٹھ کر بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ پیشرفت ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو کم کرنے اور سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کے آغاز کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے