ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹریلراور کار کے درمیان تصادم: 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق

ہری پور: ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ،حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک ٹریلر میں جالگی۔کار میں سوار افراد ایک ہی خاندان کے تھے جن کا تعلق گلگت سے تھا۔ جاں بحق ہونے والے افراد گلگت سے اسلام آباد جارہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں