English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی امین کے خطاب کے دوران کارکنوں نے اسٹیج پر بوتلیں پھینک ماری، نعرے بھی لگائے گئے

القمر

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ایک ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جب خطاب کر رہے تھے تو کارکنوں کی جانب سے اسٹیج کی طرف بوتلیں پھینکی گئیں اور ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس موقع پر جلسے کا ماحول کشیدہ ہوگیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور عدلیہ کو پیغام دیا کہ وہ آئین کے تحت انصاف فراہم کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے اور ادارے آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل صاحب آپ 25 کروڑ عوام کے سپہ سالار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، حتیٰ کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی نے عوام کو فوج کا ساتھ دینے کی تلقین کی۔

جلسے میں ایک اور بدنظمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب پی ٹی آئی کے کارکن خواتین کے انکلوژر میں داخل ہوگئے اور خواتین کی نشستوں پر بیٹھ گئے۔ پولیس کو مداخلت کرنی پڑی اور دھکے دے کر کارکنوں کو وہاں سے باہر نکالا گیا تاکہ جلسے میں مزید ہنگامہ نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے