راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں حکم عدولی پر صادق آباد تھانے کے ایس ایچ او اور اے ایس آئی کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کیس میں چالان کے سمن کی تعمیل نہ کرانے پر ایس ایچ او ندیم عباس اور اے ایس آئی شکیل کو 6، 6 ماہ قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
یاد رہے کہ علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف اس کیس میں عدالت پہلے ہی ایس پی راول، ایس ایچ او اور اے ایس آئی کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز جاری کر چکی تھی، جس کا جواب عدالت نے غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔