English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد نبوی میں قرآن کی تعلیم دینے والے پاکستانی نژاد عالم شیخ بشیر احمد انتقال کرگئے

القمر

مسجد نبوی ﷺ میں قرآن کریم کی تعلیم دینے والے پاکستانی نژاد معروف مدرس، شیخ بشیر احمد صدیق، انتقال کرگئے۔

جامعہ اشرفیہ لاہور کے ترجمان کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ مسجد نبوی ﷺ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کیا گیا۔

شیخ بشیر احمد صدیق گزشتہ 60 برس سے زائد عرصے تک مسجد نبوی ﷺ میں قرآن کریم کی تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن کی تعلیم، خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کی، اور دنیا بھر میں ان کے بے شمار شاگرد موجود ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے