ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور سعودی عرب کا آئی ٹی و اسپورٹس شعبے میں نوجوانوں کے تعاون پر اتفاق

کراچی: پاکستان اور سعودی عرب نے نوجوانوں کے لیے آئی ٹی اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

جمعہ کو گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی موجودگی میں دو اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن کے تحت دونوں ممالک کے نوجوانوں کو کھیلوں اور آئی ٹی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

تقریب میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی، قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی، پاکستان کے سعودی عرب میں تعینات سفیر احمد فاروق سمیت دیگر حکام بھی شریک تھے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور کھیلوں کے فروغ سے ہی نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوسکتا ہے، جبکہ جلد پاکستان اور سعودی عرب کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

بعد ازاں گورنر سندھ نے شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کو کراچی ایئرپورٹ پر الوداع کہا۔ شہزادہ منصور نے گورنر سندھ کی کاوشوں، میزبانی اور گرمجوش استقبال پر اظہارِ تشکر کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں