ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں دبگڑی کے ایک نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر ان افغان شہریوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار افراد میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں، جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے افغان سفری دستاویزات اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ غیر قانونی راستوں سے پاکستان آئے اور جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ انہی دستاویزات پر سعودی عرب کا ورک ویزا لینے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں