اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ کے تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں مجموعی ٹرن آؤٹ 28.58 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 18 ہری پور سب سے آگے رہا جہاں 42.9 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اس کے بعد این اے 185 میں ٹرن آؤٹ 32.61 فیصد جبکہ این اے 96 فیصل آباد میں ٹرن آؤٹ 26.46 فیصد رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق این اے 143 ساہیوال کا ٹرن آؤٹ 21.43 فیصد، این اے 129 لاہور میں 18.67 فیصد اور این اے 104 فیصل آباد میں انتہائی کم 13.23 فیصد ووٹرز باہر نکلے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 269 مظفرگڑھ ٹرن آؤٹ کے لحاظ سے نمایاں رہا، جہاں 50.82 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اسی طرح پی پی 98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد، پی پی 73 سرگودھا میں 34.45 فیصد اور پی پی 87 میانوالی میں 27 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ ہوا۔
مزید برآں پی پی 116 فیصل آباد میں 22.94 فیصد اور پی پی 203 ساہیوال میں 22.4 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
