English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

القمر

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے بعد ازاں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔وہ پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ائیرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

یاد رہے وزیراعظم بحرین کے سرکاری دورے کے بعد لندن روانہ ہوئے تھے جہاں ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے قیام کے دوران اُنہوں نے روٹین کا چیک اپ کرایا ہے۔

خیال رہے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور نوٹیفکیشن کے حوالے سے ملک میں اپوزیشن اور دیگر حلقوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، تاہم حکومتی وزرا اور مشیر اِن کی واپسی پر معاملہ کے حل کا عندیہ دے چکے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے