English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معرکۂ حق سے پہلے پاک فضائیہ کی جرات مندانہ کارروائی نے دنیا کو حیران کردیا، ائیر چیف مارشل

القمر

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان ائیر فورس نے دشمن کو واضح اور تاریخی شکست دی۔ 10 مئی کو دشمن کے جدید ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کی رات جب پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کیا گیا تو پاک فضائیہ نے بھرپور ردِعمل دیا اور رافیل سمیت دشمن کے جدید ترین لڑاکا طیارے گرائے۔ ان کے مطابق آپریشن کے دوران سائبر وار فیئر میں بھی پاکستان نے اپنی برتری ثابت کی۔

ائیر چیف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کی ہر حرکت لمحوں میں مانیٹر کی اور تمام کارروائیاں مؤثر اور کیلکولیٹڈ انداز میں کیں۔ رافیل طیاروں کی صلاحیت پاکستان ائیر فورس کے سامنے صفر ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ پاک فضائیہ کا ہر جوان اور افسر ملک کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکۂ حق میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر کسی نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا تو اسے سخت جواب ملے گا۔ افواجِ پاکستان پر قوم کے اعتماد کو اپنی قوت قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاک فضائیہ کی کارکردگی کا اعتراف کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے