English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی طبی معائنہ کی درخواست

القمر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز کے ذریعے طبی معائنہ کروانے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے اور انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں،  درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے تحت سابق وزیراعظم کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور نادرا و دیگر انتظامی اداروں کی جانب سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے یہ درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے ذریعے دائر کی ہے جبکہ حکومت پنجاب کو ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے فریق بنایا گیا ہے،  عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے میں فوری فیصلہ دیا جائے تاکہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات حاصل ہوں اور کسی قسم کے سیاسی دباؤ یا غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہےکہ  عالمی میڈیا میں عمران خان کی موت کی خبر بھی زیر گردش رہی ہے، اس حوالے سے متعلقہ ذرائع اور اہل خانہ نے اس کی تردید کی ہے اور صورتحال کو دیکھنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے