ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئی ناردرن گیس نے پنجاب و خیبرپختونخوا کے لیے نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا

لاہور:سوئی ناردرن گیس (SNGPL) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے،  نئے شیڈول کے مطابق صارفین کو دن کے تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی تاکہ روزمرہ کے کام جیسے ناشتہ اور کھانا بنانے میں سہولت ہو۔

شیڈول کے مطابق، صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جس دوران صارفین ناشتہ تیار کر سکیں گے،  دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس دستیاب ہوگی جبکہ شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک صارفین کو گیس میسر ہوگی تاکہ رات کا کھانا بنایا جا سکے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ کمپنی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں کیونکہ سسٹم میں گیس موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ہے، صرف قیمت کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کا مقصد صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی فراہمی کو منظم کرنا ہے، تاکہ شہری روزمرہ کے کاموں میں دشواری محسوس نہ کریں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں