ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اپوزیشن کے دعوے اور حقیقت میں تضاد واضح ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی سٹیج پر باتیں کرتی ہے اور سٹیج سے اتر کر منتیں کرتی ہے جبکہ صوبے کے امن و امان کے معاملات پر سنجیدگی سے توجہ دینا لازم ہے۔

خیبرپختونخوا میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی دن بدن بڑھ رہی ہے اور جو لوگ ملکی آئین کو تسلیم نہیں کرتے، ان سے مذاکرات کیسے ممکن ہیں، دہشت گردوں سے بات کرنا ممکن نہیں اور جو لوگ صوبے کے امن کو خراب کرتے ہیں وہ ہمارے بچوں کے دشمن ہیں۔

گورنر نے کہا کہ سب لوگ اڈیالہ کے باہر ہوتے ہیں لیکن صوبے کا نظام درہم برہم ہے،  جو لوگ سٹیج پر نعرے لگاتے ہیں، وہ سٹیج سے اتر کر منتیں کرتے ہیں،  انقلاب کے لیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں، نعرے لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے وفاق اور صوبے کے تعلقات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ریاست اور پھر سیاست ہونی چاہیے،  صوبے کے حالات پہلے بہتر تھے، پرامن صوبہ ملا تھا، مگر غیر ملکی عناصر کی مداخلت اور غیر ذمہ دار اقدامات کی وجہ سے امن خراب ہوا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی سے امن و امان کے امور پر توجہ دے اور ملک کی ترقی کو ترجیح دے،  آئین میں گورنر راج کی شق موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر وفاق کا نمائندہ ہونے کے ناطے وہ ہر قدم اٹھائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے اور مرکز کو مل کر امن قائم کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا اور اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ نعرے بازی کے بجائے عملی اقدامات کی طرف توجہ دے تاکہ خیبرپختونخوا میں امن قائم رہے اور ترقی کا عمل جاری رہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں