امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے بارے میں کہا ہے کہ اسے فروخت کر دینا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر سی این این کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ چینل کی ریٹنگز اس قدر کم ہیں کہ انہیں شمار کرنا بھی مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیل کے تحت سی این این کی فروخت مناسب قدم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں غلط بیانی اور جانبداری کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ متعدد مرتبہ اپنی تقاریر اور صحافیوں سے گفتگو میں ایسے ٹی وی چینلز اور اخبارات کو “جعلی میڈیا” قرار دیتے رہے ہیں جو ان کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔
سی این این اور اس کی پیرنٹ کمپنی نے ابھی تک صدر ٹرمپ کے اس بیان پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔
