ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باجوڑ سالارزئی میں پولیو ٹیم پر حملہ، سیکیورٹی اہلکار اورراہگیر شہید

باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں پولیو مہم کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ڈی پی او کے مطابق حملے کے فوراً بعد علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شہید پولیس اہلکار کی نمازِ جنازہ پولیس لائن سول کالونی میں ادا کی گئی، جس میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت سول و عسکری حکام اور اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیم پر حملہ انسانیت اور قومی فریضے پر حملہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور معصوم بچوں کے تحفظ کے لیے پولیو مہم ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں