ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر: بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: ملک میں نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی 31 دسمبر کو سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں ڈسکوز کو 7ارب 81کروڑ 30لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جس پر بجلی کی فی یونٹ لاگت 6روپے 16پیسے رہی، نومبر میں پانی سے 39.16 فیصد، مقامی کوئلے سے 9.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درآمدی کوئلے سے 5.06فیصد اور گیس سے 8.44 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ نومبر میں درآمدی ایل این جی سے 8.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔اس عرصے میں جوہری ایندھن سے 25.23 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں