English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس یوکرین میں اپنے اہداف کے لئے تمام آپشنزاستعمال کرےگا؛ ولادیمیرپیوٹن

القمر

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں اپنے اہداف سفارتی یا فوجی ذرائع سے حاصل کرے گا اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔

صدر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ یوکرین میں سیکیورٹی بفر زون کو مزید وسعت دینے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ روس کی سرحدی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی فوجی آپریشن کے تمام اہداف بلا شبہ حاصل کیے جائیں گے اور روس اپنے قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔انہوں نے زور دیا کہ روسی افواج کو درپیش خطرات کا مؤثرجواب دیا جا رہا ہے اور زمینی حقائق کے مطابق حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔

روسی صدر نے انکشاف کیا کہ روس ایسے جدید اورنئے ہتھیار تیارکررہا ہے جو اس وقت کسی اور ملک کے پاس موجود نہیں۔ ان کے مطابق دفاعی ٹیکنالوجی کے میدان میں روس مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے بتایا کہ درمیانے فاصلے تک مارکرنے والا ہائپرسونک میزائل بھی جنگی کارروائیوں میں شامل کیا جائے گا، جو روس کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کریگا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے