English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی بحریہ: ایرانی ڈرون کی نقل ْلوکسٗ خودکش ڈرون کا کامیاب تجربہ

القمر

امریکی بحریہ نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلی بار کم لاگت خودکش ڈرون ’لوکس‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں امریکی بحریہ کے مطابق یہ تجربہ انڈی پینڈنس کلاس لِٹورل کامبیٹ شپ یو ایس ایس سانتا باربرا سے کیا گیا جو مشرق وسطیٰ میں تعینات ہے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے اس کامیابی کو اپنی نوعیت کا پہلا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دو ہفتے قبل امریکی فوج نے خطے میں ٹاسک فورس اسکارپین اسٹرائیک (TFSS) کے قیام کا اعلان کیا تھا، جسے لوکس ڈرونز سے لیس کیا گیا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق 16 دسمبر کو امریکی بحریہ کے سینٹرل کمانڈ کی ٹاسک فورس 59 کے اہلکاروں نے یو ایس ایس سانتا باربرا کے فلائٹ ڈیک سے راکٹ کی مدد سے لوکس ڈرون لانچ کیا۔

مشرقِ وسطیٰ میں تعینات لوکس  ڈرونز کی تفصیلات فی الحال محدود ہیں تاہم یہ معلوم ہے کہ اس ڈرون کا ڈیزائن ایرانی شاہد136 ڈرون کی براہِ راست ریورس انجینئرنگ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

تقریباً 10 فٹ لمبائی اور لگ بھگ 8 فٹ پروں کے پھیلاؤ کے ساتھ لوکس ڈرون ایرانی ڈرون کے مقابلے میں قدرے چھوٹا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے