English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان سرزمین سے خوارج کے حملے، افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ بلا لیا گیا

القمر

پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین سے خوارج کے حملے میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق افغان سفارتکار کو باضابطہ ڈی مارش دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی کی معاونت کر رہے ہیں۔ افغانستان میں دہشت گردوں کو حاصل محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پر مکمل تحقیقات اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ افغان طالبان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے