English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

درجنوں افغان شہری غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرتے ہوئے ہلاک

القمر

درجنوں افغان شہری ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ایرانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق افغان شہریوں کی سرحدی دراندازی کے واقعات میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں، جن میں 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادرسکن اضلاع منتقل کی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران۔افغان سرحد پر کم از کم 40 اموات کی اطلاعات ہیں، جبکہ متعدد مہاجرین کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ یہ افراد اسلام قلعہ کے راستے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایک سینئر ایرانی سرحدی کمانڈر کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوران ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوششوں میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی جریدے کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے