English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان بار کونسل کے کامیاب اراکین کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

القمر

اسلام آباد : پاکستان بار کونسل کے انتخابات 2025 میں کامیاب ہونے والے اراکین کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے بطور ریٹرننگ آفیسر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے منیر احمد خان کاکڑ پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا سے پشاور کے نوید اختر اور رحمان اللہ ، ایبٹ آباد سے قاضی محمد ارشد پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب قرار پائے۔

اسلام آباد سے راجا رضوان عباسی کو پاکستان بار کونسل کی رکنیت حاصل ہوئی،پنجاب سے لاہور کے اعظم نذیر تارڑ، محمد احسن بھون، حفیظ الرحمٰن چودھری، سلمان اکرم راجا، شفقت محمود چوہان، محمد مقصود، عامر سعید راں، چودھری طاہر نصراللہ وڑائچ، پیر محمد مسعود چشتی اور ثاقب اکرم گوندل پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوئے، جبکہ راولپنڈی سے سید قلبِ حسن بھی منتخب اراکین میں شامل ہیں۔

سندھ کے شہر کراچی سے منیر احمد ملک، فاروق حمید نائیک، صلاح الدین احمد، محمد سلیم منگریو اور عابد شاہد زبیری پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوئے، سکھر سے عبیداللہ بھی کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔

یوں ملک کے چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت سے منتخب اراکین کے ساتھ پاکستان بار کونسل کی نئی تشکیل مکمل ہو گئی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے