English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رحیم یارخان: میت لے کر کراچی جانے والی ایمبولینس اور بس میں ٹکر، 3 افراد جاں بحق

القمر

رحیم یار خان میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بس اور ایمبولینس آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے باعث موقع پر ہی تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایمبولینس ایک میت لے کر کراچی جا رہی تھی۔ واقعے کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے