English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مذاکرات کی بات کرنے والا عمران خان کا ساتھی نہیں، علیمہ خان کا واضح پیغام

القمر

راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ پارٹی میں مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں اور جو بھی مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ نہ عمران خان کے ساتھ ہے اور نہ ہی پارٹی کی اصل پالیسی کا نمائندہ ہے۔ ا

ن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسٹریٹ موومنٹ کا واضح پیغام خیبرپختونخوا کی قیادت کو دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی دو روزہ کانفرنس کے اعلامیے سے وہ لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایات بالکل واضح ہیں اور پارٹی کو انہی پر عمل کرنا ہوگا۔

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ سال 22 نومبر کو پرامن احتجاج کی کال دی تھی اور ان پر یہی الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مؤقف میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے توشہ خانہ کیس کو بوگس قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے حالیہ پیغام میں کہا ہے کہ وہ قوم کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کو جیل میں مطالعے کے لیے کتابیں بھجوائی گئی تھیں، جن میں سے نو کتابیں انہیں موصول ہو چکی ہیں، جبکہ باقی کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے