ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجکستان کی سرحد پر فائرنگ، افغان دراندازوں سے بھاری اسلحہ برآمد

تاجکستان نے افغانستان سے سرحد پار دراندازی اور مسلح حملے کی اطلاع دی ہے، جس کے نتیجے میں تاجک سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران تین مسلح افغان شہری مارے گئے۔

تاجکستان کی اسٹیٹ کمیٹی برائے نیشنل سکیورٹی کے مطابق یہ واقعہ افغان سرحد سے ملحقہ علاقے میں پیش آیا، جہاں تین افراد غیر قانونی طور پر تاجک حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے ایم 16 رائفل، کلاشنکوف اسالٹ رائفل، تین پستول، دس دستی بم، نائٹ ویژن ڈیوائس، دھماکہ خیز مواد اور دیگر عسکری سامان برآمد کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں