English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رائیونڈ: بزرگ خاتون رئیسہ بی بی کا قتل، داماد ہی مرکزی ملزم نکلا

القمر

رائیونڈ: رائیونڈ پولیس نے 62 سالہ بزرگ خاتون رئیسہ بی بی کے اندھے قتل کا معما حل کر لیا، جس میں مقتولہ کا داماد ہی مرکزی ملزم نکلا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے نوٹس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی، اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ سٹی جمشید عباس کی نگرانی میں کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو جھگڑے کے دوران رئیسہ بی بی کو گلا دبا کر قتل کیا، اور قتل کے بعد بھی وہ مقتولہ کے گھر میں موجود رہا اور تدفین میں حصہ لیتا رہا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کو پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، اور اسے مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انصاف کے مطابق سزا دی جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے