ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت اور موجودہ چیلنجز پر گفتگو کی۔

اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو اشتعال انگیز اقدامات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی امن کے فروغ کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط رکھا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں