اسلام آباد: اسلام آباد اور اس کے اطراف میں پیر کی دوپہر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، اور اس کا مرکز کشمیر کے شمال مغربی حصہ میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ ہنزہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے فوری اثرات سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام شہریوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔
