English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ عمران خان کی رہائی چاہتے تھے، سفارتی کوششیں اندرونی احتجاج کی نذر ہو گئیں: شیر افضل مروت

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے خواہاں تھے اور اس مقصد کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطے بھی کیے گئے تھے۔

 ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ امریکی صدر نے عمران خان کی رہائی کے معاملے پر چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی رابطہ کیا تھا۔

شیر افضل مروت کے مطابق عمران خان کی رہائی کے لیے سفارتی سطح پر پسِ پردہ پیشرفت جاری تھی اور مختلف چینلز کے ذریعے بات چیت ہو رہی تھی، یہ کوششیں ایک حساس مرحلے میں داخل ہو چکی تھیں،  اسی دوران قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے بعض اراکین کی جانب سے امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی رویہ اختیار کیا گیا، جس کے باعث یہ معاملہ آگے نہ بڑھ سکا، پارلیمنٹ کے اندر سامنے آنے والے اس احتجاج نے سفارتی فضا کو متاثر کیا اور جاری کوششیں تعطل کا شکار ہو گئیں۔

رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ انہیں یہ معلومات انتہائی باوثوق ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں،عالمی سطح پر ایسے معاملات میں خاموش سفارت کاری کی جاتی ہے لیکن اندرونی سیاسی بیانات اور احتجاج بعض اوقات ان کوششوں کو نقصان پہنچا دیتے ہیں، اگر اس وقت سیاسی سطح پر محتاط طرزِ عمل اختیار کیا جاتا تو شاید صورتحال مختلف ہوتی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے