English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کے خلاف دائر درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

القمر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کے خلاف دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کیس کو درخواست گزار کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاب جسٹس عابد حسین چھٹہ نے اظہرحسین کی جانب سے دائر درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے قانونی مشیر نے تصدیق کی کہ درخواست گزار کی استدعا نیپرا کی جانب سے منظور کر لی گئی ہے اور نیپرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسس مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کی داد رسی کر دی جائے گی۔

عدالت کے تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ وزارت توانائی نے لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ پرانے قوانین کے مطابق صارفین کو بل جاری کریں اور 9 فروری 2026 تک سولر نیٹ میٹرنگ کی منظوری لینے والے صارفین کو رعایت فراہم کی جائے۔ وزارت توانائی کی ہدایت کے مطابق سولر نیٹ میٹرز کی منظوری حاصل کرنے والے صارفین کو فوری ریلیف دیا جائے گا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست پر مزید کارروائی نہ کی جائے، جس کے بعد عدالت نے کیس کو واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیا۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ وزارت توانائی نے نیپرا ریگولیشنز 2015 کے تحت صارفین کو بلنگ جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے، تاکہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے