English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ: روایت کے خلاف پرواز، سیاہ رنگ نے بنا دی عالمی شناخت

القمر

آکلینڈ: دنیا کے بیشتر بڑے ہوائی اڈوں پر کمرشل طیارے عموماً سفید رنگ میں دکھائی دیتے ہیں کیونکہ یہ رنگ ایئر لائنز کے لیے روایتی اور عملی سمجھا جاتا ہے،نیوزی لینڈ کی قومی فضائی کمپنی ایئر نیوزی لینڈ نے اس روایت سے ہٹ کر سیاہ رنگ کو اپنی مستقل پہچان بنا کر دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ایئر نیوزی لینڈ نے دو ہزار سات میں پہلی مرتبہ اپنا بوئنگ سات سو ستتر مکمل سیاہ رنگ میں پیش کیا۔ اس اقدام کا مقصد ملک کی معروف قومی رگبی ٹیم نیوزی لینڈ نیشنل رگبی یونین ٹیم (آل بلیکس) کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ ابتدا میں یہ ایک خصوصی مہم سمجھی گئی، لیکن وقت کے ساتھ یہی انداز ایئر لائن کی برانڈ شناخت بن گیا۔

اس وقت کمپنی کے بیڑے میں ایک سو پندرہ طیارے شامل ہیں جبکہ مزید بارہ طیارے تیاری کے مراحل میں ہیں۔ بوئنگ سات سو ستتر تین سو ای آر کو دنیا کا سب سے بڑا مکمل سیاہ رنگ کا کمرشل طیارہ قرار دیا جاتا ہے۔ اگست دو ہزار بائیس میں ایئربس اے تین سو اکیس نیو کو بھی مکمل سیاہ رنگ میں متعارف کرایا گیا، جو اسٹار الائنس کا پہلا مکمل سیاہ طیارہ تھا۔

ایئر لائن حکام کے مطابق سیاہ رنگ سے طیارے کی کارکردگی یا حفاظت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا، جہاز کے رنگ کا بنیادی مقصد بیرونی سطح کو محفوظ رکھنا ہے اور سفید یا سیاہ رنگ کے درمیان عملی طور پر کوئی نمایاں فرق سامنے نہیں آیا۔

کمپنی کے مطابق سیاہ رنگ محض ایک ڈیزائن نہیں بلکہ قومی تشخص، ثقافت اور کھیلوں کے جذبے کی علامت ہے، جو عالمی سطح پر نیوزی لینڈ کو منفرد پہچان فراہم کرتا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے