English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باجوڑ کی تحصیل خار میں فائرنگ، 4 پولیس اہل کار شہید، 2 زخمی

القمر

باجوڑ کی تحصیل خار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں چار پولیس اہل کار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

ایس ایچ او گل زادہ کے مطابق پولیس اہلکار رمضان المبارک کے دوران معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں چار اہل کار موقع پر شہید ہو گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔ زخمی پولیس اہل کاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔

شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائنز باجوڑ میں ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ پولیس حکام اور سول حکام نے شرکت کی۔ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے