English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہماری تمہاری کھلی جنگ، اب دما دم مست قلندر ہوگا، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

القمر

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج اس وقت بھارت کی مبینہ سرپرستی میں ہونے والی طالبان اور افغان جارحیت کا مؤثر جواب دے رہی ہیں، اور ان شاء اللہ شکست دشمن کا مقدر بنے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ نیٹو افواج کے انخلا کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ افغانستان میں قیامِ امن کو ترجیح دی جائے گی اور طالبان افغان عوام کے مفادات اور خطے کے استحکام پر توجہ دیں گے، تاہم ان کے بقول صورتحال اس کے برعکس رہی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مختلف شدت پسند عناصر کو جمع ہونے کا موقع ملا اور دہشت گردی کو سرحد پار پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا اور خواتین کو وہ حقوق بھی نہیں دیے گئے جو اسلام فراہم کرتا ہے۔

وزیرِ دفاع کے مطابق پاکستان نے براہِ راست اور دوست ممالک کے ذریعے تعلقات معمول پر رکھنے اور حالات کو بہتر بنانے کی بھرپور سفارتی کوششیں کیں، لیکن جب پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو افواجِ پاکستان نے فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے