ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی مختلف فضائی کمپنیوں کی تقریباً 100 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہوائی اڈے سے مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بھی 18 پروازیں منسوخ کی گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ہوائی اڈے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ سے مشرقِ وسطیٰ جانے والی کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ کراچی سے بھی مختلف شہروں کے لیے جانے والی متعدد پروازیں آج روانہ نہیں ہو سکیں۔