English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاسداران کے ہیڈکوارٹر کو تباہ اور 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا امریکی دعویٰ

القمر

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں پاسداران انقلاب کا مرکزی ہیڈ کوارٹر بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ بڑے پیمانے پر فضائی کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورسز کے ہیڈ کوارٹر کو بھی ہدف بنایا گیا، جبکہ بیلسٹک میزائل سائٹس اور ایرانی بحریہ کے بعض جہازوں پر حملے کیے گئے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔

عالمی مبصرین کے مطابق اس سطح کی کارروائیوں سے مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جوابی اقدامات خطے میں تناؤ کو نئی سطح تک لے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے