ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر زرداری کی ہندو برادری سے ہولی سادگی سے منانےکی اپیل

اسلام آباد: آصف علی زرداری نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے موجودہ حالات کے پیش نظر یہ تہوار سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

صدر مملکت نے مغربی سرحدی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ہولی کی تقریبات محدود رکھی جائیں اور قومی یکجہتی و سکیورٹی تقاضوں کو پیشِ نظر رکھا جائے۔ انہوں نے عوامی اجتماعات اور بڑی تقریبات میں احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی مذہبی اور ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے، تاہم موجودہ حالات میں اعتدال، بردباری اور قومی ہم آہنگی کو ترجیح دینا ضروری ہے، جبکہ ملک کی سلامتی سب سے اہم ہے۔

دوسری جانب پاکستان ہندو کونسل نے صدر کی اپیل کے بعد ہولی سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ کونسل کے سرپرست ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ صدر کی درخواست کے احترام میں تہوار انتہائی سادہ انداز میں منایا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں